قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے مزید 6مکانات کی مسماری کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
نوٹسز میں بیت المقدس کے جنوب مشرقی علاقے’جبل المکبر‘ میں واقع 6مکانات کی مسماری کا حکم دیا گیا ہے۔مقامی شہری شادی علیان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز اسرائیلی بلدیہ کے اہلکاروں کی موجودگی میں صہیونی فوجیوں کے ایک گروپ نے جبل مکبر میں فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔
style="text-align: right;">
اس موقع پر 2فلسطینی شہیدوں بہائو علیان اور علائو ابو جمل کے مکانات کے قریب واقع فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کا حکم دیا گیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مسماری کے نوٹس ان مکانات کے مالکان کو جاری کئے گئے جنہیں بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا ہے۔
شادی علیان نے کہا کہ اسی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے چند ہفتے قبل غسان ابو جمل، محمد جعابیص کے مکانات مسمار کردیئے تھے